اسلام آباد ائیرپورٹ،2 کروڑ کے موبائل فونز اور دیگر سامان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ائیرپورٹ پر محکمۂ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کے موبائل فونز اور دیگر سازوسامان غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلکٹر بینش رشید اور محکمۂ کسٹمز کی ٹیم نے 2 کروڑ روپے مالیت کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

درخشاں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار

محکمۂ کسٹمز کی ٹیم نے ڈپٹی کلکٹر بینش رشید کی زیرِ نگرانی دبئی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 کے مسافر کو گرفتار کیا۔ مسافر قیصر کے سامان سے 2کروڑ روپے کے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سامان میں 23 آئی فون، 1 میک بک، 3 میک پرو، 6 ایپل الٹراواچ، 5 ایپل واچ اور 11 آئی پوڈز شامل ہیں۔ سامان ضبط کرکے مسافر سے اسمگلنگ کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 روز قبل شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نےسیالکوٹ پر خاتون کے ٹرالی بیگ سے 1کلو 10 گرام آئس برآمد کرلی اور گجرات کی رہائشی خاتون کو بحرین جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

Related Posts