امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سویلین کے کیسز سول کورٹس میں چلائے جانے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مایوس کارکنوں کا ٹھکانا جماعت اسلامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کےلیے پی ٹی آئی کے ورکر جماعت اسلامی کا حصہ بنیں، جو واحد کرپشن فری جماعت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کویت میں گھر چھوڑ جانے والے والدین کے تنہا بچوں کی دل دُکھا دینے والی داستان
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اس وقت سب پارٹیاں ناکام ہوچکی ہیں،پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ملک کےلیے نہیں مفادات کی جنگ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت میں عمران خان نےصرف لنگر خانے کھولے، کارخانے نہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی اگلے 100 سال بھی رہے حالات نہیں بدل سکتے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ سب پارٹیاں ایک دوسرے کا عکس ہیں، ان کے پاس کوئی وژن نہیں۔