پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، سید ناصر حسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، سید ناصر حسین
پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، سید ناصر حسین

سکھر: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ  بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فروری، مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، نئی مردم شماری کے حوالے سے پچھلی مردم شماری پر اعتراضات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر عمل کیا گیا تب تک پی ڈی ایم کامیاب رہی، موجودہ حکومت صرف آرڈیننس تک رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بات میں کامیاب ہے اور وہ جھوٹ بولنا ہے، ان کے وزرا بڑی ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں، گندم، آٹا اور اس کی قیمت ملک بھر میں زیادہ ہے مگر الزام سندھ پر آتا ہے کہ سندھ کوٹا جاری نہیں کررہا، ہم نے تو اپنے کاشتکار کو دو ہزار روپے فی من پر دیے، جبکہ دیگر صوبوں نے سولا اور اٹھارہ سو روپے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں 

بشریٰ بی بی پرجادو کا الزام، عامر لیاقت نے مریم نواز کا ماضی کھول کر رکھ دیا

مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں، زرتاج گل، ملیکہ بخاری

قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم سے اچھی توقعات ہیں، مگر چند روز قبل تک ٹیم ہی فائنل ہی نہیں ہورہی تھی، ان کا کہنا تھا کہ محسن پاکستان عبدالقدیر خان کی پاکستان کے لیے خدمات ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے خدمات دیں۔

سید ناصر حسین شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ  ہم سب پیپلزپارٹی کے لیے کام کرتے ہیں، میئر کے لیے میرا امیدوار ارسلان شیخ ہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر یوسیز کا دورہ کر رہے ہیں، سکھر میں بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام لا رہے ہیں۔ ان  کا کہنا تھا کہ جتنے بھی شہری علاقے ہیں وہ پانی کھڑے ہونے کی شکایات آرہی ہیں، پبلک ہیلتھ والے میونسپل پر اور میونسپل والے پبلک ہیلتھ والوں پر الزام لگاتے ہیں، تاہم معاملے کا حل نکال لیا ہے۔

Related Posts