صوبائی وزیر بلدیات سندھ وزارت سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں، بلال غفار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ وزارت سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں، بلال غفار
صوبائی وزیر بلدیات سندھ وزارت سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں، بلال غفار

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل عوام کے لیے آفت زدہ بن گیا ہے، شیر شاہ نالے میں بچے کے ڈوبنے کے واقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

بلال غفار نے کہا کہ سندھ میں نالوں کی صفائی کے ساتھ نااہلوں کی صفائی بھی ضروری ہے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ایف ڈبلیو او نے نالوں میں 35 ہزار ٹن کچرہ نکالا ہے چھٹی کے روز بھی ایف ڈبلیو او اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔

ہر بار بارش سے قبل اگر نالوں کی صفائیاں کی جائیں تو شہر ڈوبنے سے بچا رہے، سندھ حکومت اور ڈی ایم سیز نے نالوں کی صفائیوں میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

وزیراعظم اور ایف ڈبلیو او کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم کراچی کا درد محسوس کرتے ہیں صوبائی کرپٹ وزراء صرف میڈیا پر جھوٹ پر مبنی سیاست کرنے میں مصروف ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات وزارت سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں، وزیر بلدیات کا استعفیٰ عوام کی جان و مال کو محفوظ رکھنے کے لیے بے حد ضروری ہے، مون سون کی بارشوں میں مختلف حادثات پر دلی افسوس ہے۔

Related Posts