کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو کرپٹو اوربٹ کوائن کرنسی کو 3 ماہ میں ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کرپٹوکرنسی پر پابندی کے خلاف وقار ذکا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ کرپٹو کیا ہے؟ کیا یہ کوئی کرنسی ہے، اثاثہ ہے یا سوفٹ ویئر ہے؟۔
جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ اگر واضح نہیں تو واضح ہونا چاہیے اوراس سلسلے میں آپ قانون کیوں نہیں بناتے۔
درخواست گزار وقار ذکا نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ جاپان نے کرپٹو کو قانونی شکل دی ہے، تاہم ہمارے بینکس نے لکھ دیا ہے کہ کرپٹو اور بٹ کوائن غیرقانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سی اے اے کا پرواز منسوخی پر ائیر لائنز کو100فیصد ٹکٹ واپسی کا حکم
ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈیجیٹلائزیشن سے فائدہ اٹھائے، مجید عزیز