کراچی کے 10 ویکسینیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے، سندھ حکومت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے 10 ویکسینیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے، سندھ حکومت
کراچی کے 10 ویکسینیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے، سندھ حکومت

کراچی: سندھ حکومت نے ویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کےلئے کراچی میں 10 ویکسینیشن مراکز 24 گھنٹے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ویکسینیشن کے 10 بڑے مراکز 24 گھنٹے کام کریں گے کیونکہ انہیں ویکسینیشن مراکز میں آنے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے مناسب طبی عملہ اور ویکسین خوراکیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

جہاں 24 گھنٹے ویکسینیشن کی خدمات فراہم کی جائیں گی ان میں ڈی او ڈبلیو یونیورسٹی کا اوجھا کیمپس ، خالق دینا ہال ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) ، چلڈرن ہسپتال کراچی ، نیو کراچی ہسپتال ، قطر ہسپتال ، مراد میمن گوٹھ ہسپتال ، کورنگی کا سرکاری ہسپتال شامل ہیں۔ بلاک 05 اور لیاری کالج شامل ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو نے کہا کہ ہم ویکسینیشن مراکز کی تعداد بڑھانے کے لیے دوسرے مراکز میں مزید ہیلتھ سٹاف تعینات کریں گے۔

پاکستان نے 3 کروڑ ویکسینیشن کا ریکارڈ قائم کردیا

چوتھی کوویڈ لہر کے تناظر میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے ، وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے 16 دن کے اندر 1 کروڑ افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی خوراک فراہم کردی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ 220 ملین کی آبادی والے ملک نے 30 ملین افراد کو ویکسین کا انجیکشن لگا دیا ہے جبکہ آخری 16 روز میں 1 کروڑ افراد کو ویکسینیٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 79 فیصد سے تجاوز کر گئی

Related Posts