وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی ہے، ترجمان سندھ حکومت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Administrator Karachi Murtaza Wahab announces to give shops to encroachment victims

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر مرتضی وباب نے کہا ہے کہ کورونا لہر کے اثرات پورے ملک میں دیکھنے کو آرہےہیں ، ہم کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کی طرح تیسری لہر کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرونا کی پہلی لہر کی طرح تیسری لہرکا بھی مقابلہ کریں گے اور ٹیسٹنگ صلاحیت کو بھی مزید آگے بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ اور بلوچستان میں  کچھ حالات بہتر ہے۔

مرتضی وہاب نےبتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن سندھ حکومت نے مکمل لاک ڈائون کی تجویز نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی جانب سے بین الصوبائی حرکات اور سفر پر پابندی کی گزارش کی تھی لیکن لوگوں کی نقل و حرکت نہیں ہونی چاہئے۔ انھوں نے بتایا کہ کوشش کی کہ کچھ سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ میں صورتحال بہتر ہے لیکن صورتحال بہترہونے کا مقصد یہ نہیں کہ احتیاط چھوڑدیں۔ ہمیں احتیاط کا دامن تھامناہے اورماسک پہننا پڑے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی نے ویکسینیشن کےعمل کو مزید تیز کرنے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو کورونا ویکسین ملنی چاہیئے۔

Related Posts