سندھ حکومت کا زیادتی اور سماجی مسائل کے شکار خواتین وبچوں کے لیے خصوصی مرکز کے قیام کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کا روشنیوں کے شہر کراچی میں صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار
وزیر اعلیٰ سندھ کا روشنیوں کے شہر کراچی میں صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار

کراچی : سندھ حکومت نے زیادتی اور سماجی مسائل کے شکار خواتین وبچوں کے لیے خصوصی مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ون ونڈو آپریشن کے تحت مجوزہ سینٹرز میں پولیس افسر، ڈاکٹر، نفسیاتی ماہرکی خدمات میسر ہونگی ،تشدد وزیادتی کی شکار خواتین وبچوں کومفت قانونی ،سماجی،مالی اور طبی امداد فراہم کی جائے گی ۔

معینہ مدت تک پناہ بھی میسر ہوگی اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے سندھ حکومت کے وائلنس اگینسٹ وویمن اینڈ چلڈرن سینٹر کے لیے مالی تعاون کا عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں :خواجہ اجمیر نگری میں کمسن بچی سے زیادتی کا سفاک ملزم گرفتار

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں خواتین وبچوں کے ساتھ زیادتی ،تشدد اور دیگر سماجی مسائل کو روکنے اور متاثرہ افراد کو مدد وتحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ادارہ تحفظ اطفال سندھ او ر خواتین سے متعلق موجود قانون میں ترمیم کے زریعے سندھ میں ون ونڈو آپریشن کے تحت خواتین وبچوں کے لیے سینٹرز قائم کیے جائینگے ۔

تشدد وزیادتی کے شکار خواتین وبچوں کو ایک چھت کے نیچے درکار تمام معاونت فراہم کی جائے گی مجوزہ منصوبے کے تحت سندھ حکومت ایک سینٹر بنائے گی سماجی وجسمانی تشدد وزیادتی کے شکار خواتین وبچوں کوسینٹر میں قیام کی سہولت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :منصوبہ بندی کا کنسلٹنٹ بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز نشر کرنے والے ڈارک ویب کا سرغنہ نکلا

پولیس افسراسی مرکز میں وقوعہ کی ایف آئی آردرج کرے گا اور حکومت کی طرف سے فراہم کردہ وکیل زیادتی کے شکار خواتین وبچوں کو قانونی مدد فراہم کرے گا جبکہ طبی معائنے اور ماہر نفسیات کی خدمات بھی خواتین وبچوں کو حاصل ہونگی ۔

اس حوالے سے مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے مالی تعاون کا یقین دلایاہے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پہلے مرحلے میں ایک سینٹر قائم کیاجائے گا جو ون ونڈو آپریشن کے تحت خواتین وبچوں کو درکارسہولیات ومدد فراہم کرے گا اور زیادتی وتشدد کے شکار خواتین وبچے قیام بھی کرسکیں گے ۔

سندھ حکومت کے مطابق یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سینٹر ہوگا جہاں خواتین وبچوں کی مدد کے لیے انتظام ہوگا اس سے قبل حکومت پنجاب نے خواتین کے لیے ایک سینٹر قائم کیاتھا جسمیں تشدد و زیادتی کی شکار خواتین کو قانونی،سماجی مالی اور طبی امدا د فراہم کی جاتی تھی تاہم سندھ حکومت کے مجوزہ سینٹر زمیں بچوں کو بھی شامل کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں :چونیاں میں 4 بچوں کوزیادتی کے بعدقتل کرنےوالاملزم گرفتار

سندھ حکومت کے اس منصوبے کو دوسرے مرحلے میں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک توسیع دی جائے گی اور انسانی حقوق سینٹرز بناکر معاشرے کے تما م افراد کو کسی بھی قانونی سماجی تحفظ کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

Related Posts