سندھ حکومت نے ایمبولینس سروس کے لیے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ یہ اعلان عوام کے لیے خدمات کو بہتر بنانے اور انتظامی امور چلانے کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔
سندھ حکومت کی طرف سے 41 کروڑ 20 لاکھ کی گرانٹ کا اعلان گزشتہ روز سامنے آیا جبکہ موجودہ دور میں آر ایم ایس کہلانے والی امن ایمبولینس سروس کے لیے تمام تر فنڈز پہلے ہی سندھ حکومت کی طرف سے مہیا کیے جا رہے ہیں، تاہم سروس چلانے کے لیے امن فاؤنڈیشن کے عملے کو ملازمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائرس کی جگہوں پر اسپرے: ڈینگی کے کیسز میں جلد کمی ہوگی۔ معاونِ خصوصی برائے صحت
امن فاؤنڈیشن کی طرف سے چلائی جانے والی امن ایمبولینس سروس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی خدمات مہیا کی جاتی ہیں جبکہ امن فاؤنڈیشن ایک سماجی بہبود کی تنظیم ہے جو پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مستحق افراد کی خدمت کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل طبی تحقیق سے ثابت ہوا کہ ذیابیطس کی دوسری قسم کا شکار مریض اپنا وزن کم کرنے سے مرض پر قابو پا سکتے ہیں جبکہ وزن میں کم از کم 10 فیصد یا اس سے زائد کمی اس مرض کو زائل کرنے کا باعث ہے۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے ایسے 867 ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں پر تحقیق کی جن کی عمریں 40 سے 69 سال کے درمیان تھیں جبکہ یہ تحقیق 5 سال تک جاری رہی۔
مزید پڑھیں: وزن کم کرنے سے ذیابیطس کے مرض پر خاطر خواہ قابو پایا جاسکتا ہے۔طبی تحقیق