کراچی:سندھ فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایت پر کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انڈوں کے 102کریٹ برآمد کرلیے ہیں۔
کلفٹن میں پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ساتھ میں کارروائی کی۔
مزید پڑھیں: شوگر، بلڈ پریشر اور السر کی دوائیں مہنگی: قیمت میں 46 روپے کا اضافہ کر دیا گیا
اس حوالے سے سندھ فوڈ اتھارٹی ترجمان نے بتایاکہ ایک فیملی کی شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی، پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کی شکایت پر دکان پر چھاپہ مارا گیا۔دکان سے پلاسٹک کے انڈوں کے دو کریٹ برآمد ہوئے اور2افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق انڈے پلاسٹک مٹیریل سے بنائے گئے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں:کھانے سے قبل ہر پھل کو دھو لینا بہت سے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے،ماہرین