سندھ کابینہ کامردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لیکرجانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh cabinet

کراچی : سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو بڑھانے کی تجویز کو ایک مرتبہ بھر نظرثانی کرنے کی ہدایت دیدی،مردم شماری سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، سندھ کابینہ نے پی ایم سی کے تحت میڈیکل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ رواں سال 24 ستمبر کو حکومت نے پاس کیا۔

سندھ کابینہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ مردم شماری کو منظور کرے، سندھ کابینہ نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کردیا،کابینہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا مسئلہ سی سی آئی کا ہے، وہیں لے جائیں۔

ٹائم اسکیل کے مسئلے پر کابینہ نے وزیر تعلیم کی کمیٹی کی کارروائی پر غور کیا، سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو بڑھانے کی تجویز کو ایک مرتبہ بھر نظرثانی کرنے کی ہدایت دیدی جبکہ سندھ کابینہ نے فور ٹائیر فارمولہ منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں:فضل الرحمٰن فساد کی جڑ، ایم کیوایم حکومت سےالگ نہیں ہوگی، شیخ رشید

صوبائی کابینہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 95 فیصد سندھ کے اور 5 فیصد دیگر صوبوں کے طلبہ کو ایڈمیشن دیا جائے ، سندھ حکومت پرائیوٹ میڈیکل کالیجز کے فیس اسٹرکچر اپنے صوبے میں خود ریگیولیٹ کریگی، محکمہ صحت وفاقی پی ایم سی کو خط لکھ کر کابینہ کی سفارشات سے آگاہ کریگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ کورونا کے باعث ہنگامی حالات ہیں، فوری طور پر نرسز کو پوسٹنگ دی جائے، سندھ کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن پاس 958 اسٹاف نرس (بی ایس-16) کو فوری بھرتی کرنے کی منظوری دیدی۔

Related Posts