شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا
شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مڈل آرڈر بیٹر شعیب  ملک کو صہیب مقصود کی جگہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ۔ صہیب مقصودکمر کی تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا ایم آر آئی سکین 6 اکتوبر کو کروایا  گیا تھا۔

محمد وسیم، چیف سلیکٹر:

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ صہیب مقصودکا آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہونا افسوسناک ہے ۔ انہوں نے اس ایونٹ  کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے  کے لیے بہت محنت کی تھی ۔ ہمیں ان کا احساس ہے مگر انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں۔

انہیں یقین ہے کہ صہیب مقصود اپنا ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد جلد دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹیم مشاورت کے بعدہم نے  ان کی جگہ شعیب ملک کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔شعیب ملک کا تجربہ قومی اسکواڈ کے لیے بہت کارگر ثابت ہوگا۔

شعیب ملک نے 2007 میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔ وہ 2009 ورلڈکپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔انہوں نے 2012، 2014 اور 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔میگا  ایونٹ  17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔اس سے قبل پاکستان 18 اور 20 اکتوبر کو بالترتیب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گا۔

15 رکنی قومی اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان ، سینٹرل پنجاب)

شاداب خان (نائب کپتان ، ناردرن)

آصف علی (ناردرن)

فخر زمان (خیبر پختونخوا)

حیدر علی (ناردرن)

حارث رؤف (ناردرن)

حسن علی (سینٹرل پنجاب)

عماد وسیم (ناردرن)

محمد حفیظ (سینٹرل پنجاب)

محمد نواز (ناردرن)

محمد رضوان (وکٹ کیپر ، خیبر پختونخوا)

محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)

سرفراز احمد (وکٹ کیپر، سندھ)

شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)

شعیب ملک(سینٹرل پنجاب)

ٹریولنگ  ریزرو:

خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)

اسپورٹ اسٹاف: منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر)

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 :

24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ

29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی

7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ

10 نومبر : پہلا سیمی فائنل  بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی

11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی

یہ بھی پڑھیں : حافظ سعد رضوی کو 6 ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہائی مل گئی

Related Posts