راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیویز میں کینگروز کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے نجی ٹی وی ٹرانسمیشن جشنِ کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی واحد ٹیم قرار دی جاسکتی ہے جو آسٹریلیا کو پکڑ سکے۔ کیویز کو ایک ورلڈ کپ میں ضرور جیتنا ہوگا۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ، ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا
گلے شکوے دور، نعمان نیاز اور شعیب اختر میں پھر سے دوستی ہوگئی
گفتگو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو پکڑنے کی صلاحیت کی حامل واحد ٹیم ہے جبکہ پاکستانی بالر حسن علی کو مستقبل میں قوتِ بازو استعمال کرتے ہوئے کرکٹ کھیلنے کیلئے اپنے جسم کو تگڑا کرنا ہوگا۔
اس دوران قومی ٹیم کے سابق بیٹر انضمام الحق نے کہا کہ اچھی اور بری کارکردگی کھیل کا حصہ سمجھی جاسکتی ہے، پاکستانی عوام نے حسن علی سے بہت زیادہ امیدیں باندھ رکھی تھیں۔ جمعرات کو بھارتی شائقینِ کرکٹ نے سکون محسوس کیا ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان پھر سے صلح ہوگئی۔ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معذرت کر لی جس کے بعد دونوں میں صلح کی خبر سامنے آئی۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے لائیو ٹی وی پروگرام میں ناشائستہ رویہ اپنانے پر غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد دونوں نے گلے مل کر شکوے دور کرلئے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے نعمان نیاز کو پہلے ہی معاف کردیا تھا۔