لاہور:مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ موجودہ حکومت کامنی بجٹ قومی سلامتی اور خودمختاری کا سودا ہے،جسے اپوزیشن کبھی منظورنہیں ہونےدےگی۔
شہبازشریف نے کہاموجودہ حکومت آئے روزسستاپاکستان کاشور مچاتی رہتی ہےلیکن انہیں ملک کے غریب عوام کابالکل بھی احساس نہیں، ملک میں اتنی مہنگائی ہے کہ عام آدمی خودکشی کرنے پرمجبور ہوچکاہے،ایسے میں حکومت کے آئندہ آنے والے منی بجٹ سے معاشی خودمختاری ہارجائےگی،اس لیے سستے پاکستان کاشورمچانے کے بجائے ملک کے غریب عوام کوریلیف فراہم کیاجائے۔
یہ بھی پڑھیں:اُمید ہے دنیا افغانستان سے قطع تعلق کی غلطی نہیں دہرائے گی،وزیراعظم