فضل الرحمٰن فساد کی جڑ، ایم کیوایم حکومت سےالگ نہیں ہوگی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rashid Ahmed talk to media at immigration office

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمن اصل فساد کی جڑ ہیں،ایم کیو ایم والے ناراض نہیں ہوں گے، مزدروں کے لیے پاسپورٹ اب یکم سے دس سالہ مدت کا بنے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے امیگریشن آفس کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ کے لیے تاریخی فیصلے کیے ہیں،ایک مہینے میں فارن میں اور اسٹے 64 افسران کو واپس لائیں گے ،مزدروں کے لیے پاسپورٹ اب یکم سےدس سالہ مدت کا بنے گا۔

3ہزار سے زیادہ فیس نہیں بڑھائیں گے،28اپریل سے نیا ای پاسپورٹ لانچ کریں گے،یکم جنوری سے پوری دنیا کے 191ملکوں کے لیے سی سروس شروع کریں گے،120دنوں مین ایکسپریس سروس صبح سے شام تک پاسپورٹ مل جائے گا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے پیٹرول اور آئل اور اسمگلنگ بند کرنے کی ،نواز شریف کے پاسپورٹ اور ویزہ ختم ہونے کا پتہ نہیںبلیک لسٹ لوگوں کو کم کرنے، کا کہا یےایک لاکھ سے یہ تعداد کم کرے25کردیں۔آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا مزدورون کے لیے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن اصل فساد کی جڑ ہیں،کل ایسا نہ ہو مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائےجیسے بینظیرکے قتل سے آگاہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کردیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی تجزیہ ہے پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے،ایم کیو ایم والے ناراض نہیں ، ایم کیوایم حکومت کا حصہ رہے اور میں متحدہ کی قیادت سے ملنے کیلئے نائن زیرو جاؤں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ویزہ آئن ایرائیول کی وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی،امیگریشن کے افسران کو واپس بلا کر نئے افسران تعینات کرنے ہیں،اب پاسپورٹ دس سال کے لیے ملا کرے گا،یکم جنوری سے پاسپورٹ کی مددت 10 سال ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نیا ای پاسپورٹ کا نظام لا رہئے ہیں،پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کی جا رہی ہے،6 ماہ پہلے پاسپورٹ کی مددت ختم ہونے سے پہلے میسج آئے گا191 ممالک میں ای پاسپورٹ سسٹم شروع کر رہئے ہیں۔

مزید پڑھیں:آصف زرداری نے فضل الرحمٰن کو بھی بینظیر کی برسی پر جلسے میں شرکت کی دعوت دیدی

شیخ رشید نے کہا کہ اسمگل پیٹرول کی خرید و فروخت ایک ہفتے میں ختم ہو گی،سی پیک کے ملازمین چائینیز کو دیکھ رہئے ہیں کہ انھیں پاسپورٹ آفیس آنے کی ضرورت ہی نہ رہے،ای سی ایل اور بلیک لسٹ کو کم کرنے کی ہدایات کی ہے صرف ان لوگوں کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیںپاسپورٹ والوں کی معاشی حالت بہت بری ہے۔

Related Posts