شیخ رشید کی متنازعہ غیر اخلاقی تصاویر وائرل، ایف آئی اے حرکت میں آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ
سندھ میں گورنرراج کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے سے رجوع کرکے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے وزیر داخلہ بننے کے بعد سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر وائرل ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد نے بطور وزیرداخلہ ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان کیخلاف منفی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر اکاونٹ پر شیخ رشید کی مبینہ قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے کے بعد گزشتہ دو روز سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں کی زینت بن گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالی تصاویر میں شیخ رشید اپنے بیڈ پر بیٹھے ہوئے پیسے بھی گن رہے ہیں جبکہ کچھ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید ایک لڑکی کے ساتھ ہیں، یہ تصاویرٹوئٹر پر جاری ہوئیں۔

وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے سے پہلے بھی شیخ رشید سوشل میڈیا کی سرخیوں میں رہ چکے ہیں، تصاویر شیئر کیے جانے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا بھی استعمال کیا گیا اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔

Related Posts