ماسٹرمائنڈشہبازشریف نےدوسرے کےاکاؤنٹس کےذریعےوارداتیں کیں،شہزاداکبر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف بہت بڑے منی لانڈرہیں ،جنہوں نے بہت چالاکی کےساتھ دوسروں کے اکاؤنٹس استعمال کرکے منی لانڈرنک کی۔

شہزاداکبرنے کہاکہ منی لانڈرنگ کے دورانیے میں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلی تھےاس بناپر برطانوی قانون کے مطابق کسی مجرم کو ویزٹ ویزانہیں مل سکتا،ماضی میں شہبازشریف علاج کرکے کیلئے ہی بیرون ملک گئے تھے لیکن انہوں نے وہاں اپنا کوئی علاج نہیں کرایا،انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ میں شہباز شریف بہت تربیت یافتہ ہیں اس لئے شریف خاندان کی جانب سے ایف آئی اےسے کوئی تعاون نہیں کیاگیالیکن پھربھی ہماری خواہش ہےکہ ان کے خلاف جاری مقدمات کاجلدازجلد کوئی نتیجہ نکل آئے۔

انہوں نے کہا میگا منی لانڈرنگ کیسز کو حل کرنے کی سرتوڑ کوششیں جاری رہیں گی اور بے نامی اکانٹس، منی لانڈرنگ کیس کا چالان بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جس میں حیران کن چیزیں سامنے آئی ہیں، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بے نامی اکانٹس کھلوائے اور 28 اکانٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی یہ 28 اکانٹس اس وقت استعمال ہوئے جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے،انہوں نے کہاکہ یہ تمام بے نامی اکاؤنٹس رمضان شوگر ملز کے چھوٹے ملازمین کے نام پر اکانٹس کھلوائے گئے جن کی تنخواہیں 5 ہزار سے 30 ہزار روپے کے درمیان تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شبر زیدی کا دعویٰ، کیا پاکستان واقعی دیوالیہ ہوچکا ہے ؟

انہوں نے مزیدکہاکہ سوال یہ ہےکہ ا تنی کم تنخواہوں والے ملازمین کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کیسےآئے؟ اکانٹس کھولنے کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے، پارٹی فنڈ کے لیے رقم تھی تو چپڑاسی کے اکانٹس میں کیوں منتقل ہوئی؟شہزاداکبر نے کہا کہ 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی،کیس میں نامزد اشتہاری سلمان شہباز اب تک مفرور ہیں۔

Related Posts