کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی پاکستانی اداکاراں کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں۔
شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حالیہ ایوارڈز شو میں لی گئی پاکستانی اداکاراں کی تصویریں شیئر کی ہیں اور اس کے ساتھ ہی اداکار بلال قریشی کا وہ تنقید بھرا پیغام بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کی تھی۔
پی پی رہنما نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ خواتین کو ان کے لباس کے انتخاب کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا بند کریں۔انہوں نے لکھا کہ وہ بالغ ہیں، آزاد ہیں اور کسی کو بھی ان کے لباس کے انتخاب پر منفی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہئے، یہ ایک آزاد دنیا ہے لہٰذا سب کو آزادی سے جینے دیں۔
شرمیلا فاروقی نے شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کی وائرل ڈانس ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ اگر بشری انصاری ڈانس کرنے میں خوش ہیں تو انہیں کرنے دیں کیونکہ انہیں ایسا کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:لباس کا تنازعہ، کیا ہم اسٹائل ایوارڈ پر پابندی لگنی چاہیے ؟