پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ
ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں7روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 160.20پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 62.62فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 27ارب31کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12.52فیصدکم رہا۔

گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 33876.62پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

 بعدازاںسرمایہ کار فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے متضاد اطلاعات اور سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے باعث حصص فروخت کرنے لگے جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33409پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میںریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس160.20پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس80.02ائنٹس کی کمی سے 15735.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس.390.35پوائنٹس کمی سے 53469.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس97.51پوائنٹس کمی سے24150.71پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 27ارب31کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر65کھرب98ارب73کروڑ19لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر39کروڑ21لاکھ57ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوپیر کی نسبت 4کروڑ91لاکھ32ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت86.35روپے اضافے سے1813.36روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت 73.50روپے اضافے سے1543.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت70روپے کمی سے5510روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت 32.50روپے کمی سے665.50روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ٹی آر جی،پاک الیکٹران ،بینک آف پنجاب،پاک انٹر بلک،میپل لیف ،کے الیکٹرک،انٹر اسٹیل ،دوست اسٹیل اور فوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

Related Posts