عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی ایکسپو کیلئے عرب امارات جانے کی اجازت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی ایکسپو کیلئے عرب امارات جانے کی اجازت دیدی
عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی ایکسپو کیلئے عرب امارات جانے کی اجازت دیدی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے دبئی ایکسپو کیلئے شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو عرب امارات جانے کی اجازت دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری ایکسپو نمائش کیلئے نیب زدہ شرجیل میمن کی بطور فوکل پرسن تقرری پر عدالت نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست منظور کی۔ وکلاء نے عدالت میں بیان دیا کہ وفاق اور نیب کو شرجیل میمن کے بیرونِ ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ثاقب نثار اور گلگت بلتستان کے سابق جج کی خبر بے وقوفانہ ہے۔فواد

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان سے متعلق خبر کی تردید کردی

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم یکم اپریل 2022 سے قبل واپس آجائے، شرجیل میمن کو 10 لاکھ روپے زرِ ضمانت کے طور پر جمع کرانے ہوں گے۔ پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سفر کرنا شرجیل میمن کا بنیادی حق ہے۔

پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں سماعت کے دوران کہا کہ شرجیل میمن کو زرِ ضمانت کے عوض اجازت دی جائے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ارشاد بندھانی نے کہا کہ ہمارا بھی یہی مؤقف ہے۔ عدالتِ عالیہ نے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست منظور کر لی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے نیب میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب)  کے حکام کو خط بھجوا دیا جس میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔ 

سابق وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے جون کے دوران نیب حکام کو خط موصول ہوا جس میں شرجیل میمن نے موقف اپنایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے باعث پیش نہیں ہو سکتا لہٰذا نیب بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نئی تاریخ دے، پیش ہو جاؤں گا۔

 

Related Posts