شاہد خاقان عباسی جیل سے نجی ہسپتال منتقل، ٹیسٹ کیے جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہد خاقان عباسی جیل سے نجی ہسپتال منتقل، ٹیسٹ کیے جائیں گے
شاہد خاقان عباسی جیل سے نجی ہسپتال منتقل، ٹیسٹ کیے جائیں گے

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 8 میں واقع نجی ہسپتال میں منتقلی کی تجویز میڈیکل بورڈ حکام نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے طبی معائنے کے بعد دی جبکہ ہرنیا کے آپریشن کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر جج جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

میڈیکل بورڈ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے اور ان کے مزید ٹیسٹ ہونے کے بعد ہی بیماری کی تفصیلات اور دیگر ممکنہ جسمانی پیچیدگیوں سے آگاہی حاصل ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا۔

جیل خانہ جات کو آج لکھے گئے خط میں وزارتِ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ سابق وزیر اعظم کو آپریشن کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کیا جائے۔

ہدایت دی گئی کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی ہسپتال منتقلی کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ آپریشن کے بعد ڈاکٹر کی مشاورت لی جائے کہ انہیں کب تک واپس جیل متنقل کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی

 

Related Posts