چئیرمین نیب میں اخلاقی جرات ہوتی توکرسی چھوڑ کرچلےجاتے،شاہدخاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاچیئرمین نیب بڑے بڑے اسکینڈلز پر خاموش بیٹھے ہیں اس لئے اگران میں اخلاقی جرات ہوتی تووہ کرسی چھوڑکرچلےجاتے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت ختم ہوئے کتنا وقت گزر گیا لیکن ہمارےملک میں کرسیاں چھوڑنےکی روایا ت نہیں اب حکومت یا تو ملک چلائے یا نیب کو رکھ لے،انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام پس کر رہ گئے ہیں جبکہ جو لوگ یہاں سرمایہ کاری کررہے ہیں ان کی رقم بھی ڈوبتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے خوشخبری سنائی کہ امریکا میں بھی مہنگائی بڑھی ہے لیکن شایدانہیں یہ نہیں معلوم کہ امریکا اور پاکستان کے حالات میں بہت فرق ہےیہاں تک کہ اسٹیٹ بینک بھی اب حکومت کے کنٹرول میں نہیں،انہوں نے کہا جنہيں عوام کی پرواہ نہيں انہيں يہاں رہنے کابھی کوئی حق نہيں ۔

دوسری جانب شاہد خاقان نے سیاسی صورتحال پرگفتگوکرتےہوئےکہاکہ جس دن اس حکومت پر سے ہاتھ اٹھ گیا اس دن یہ ایک دن بھی نہیں ٹھہر سکے گی کیونکہ تحریک عدم اعتماد وہاں آتی ہے جہاں نظام آئین وقانون کے مطابق ہو، جو کام نہ کرسکے وہ دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی علامتی بھوک ہڑتال

انہوں نےمزید کہاکہ وزیراعظم مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے رہتےہیں ،اس لیے میں عمران خان کوچیلنج کرتاہوں کہ وہ ایک پریس کانفریس کریں اورکوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ان کی حکومت نے لگایاہو۔

Related Posts