نریندر مودی حکومت نے 80 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 80 لاکھ بے گناہوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔شاہ محمود قریشی
مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 80 لاکھ بے گناہوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 80 لاکھ بے گناہوں کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس کے دوران کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردئیے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نریندر مودی کی بھارت پر حکومت کے دوران مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے نافذ کرفیو میں انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اس پر برطانیہ کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو بھی آواز اٹھانی چاہئے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم برطانوی شاہی خاندان کی بہت عزت کرتی ہے اور شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اس سے پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری کہہ چکی ہیں کہ کشمیر کے بچوں کو بھارت کی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے جبکہ بھارتی مظالم پر دُنیا کو کوئی فکر یا افسوس نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی  وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے 2014ء میں عالمی برادری کو آگاہ کیا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کی نسل کشی کو اپنا ایجنڈا بنا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے، دنیا کو کوئی فکر نہیں۔شیریں مزاری

Related Posts