بھارت کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری میں بے نقاب ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan won't become party in any conflict: FM Qureshi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری میں بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ تھا 3 لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا، وہ پٹ گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور جعلی آپریشن کرنے کے لیے گھات لگا کر بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا اور سفیر لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج بریفنگ دیں گے

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ پوری دنیا میں ذلت اور رسوائی کا شکار ہے جبکہ  ہم نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارت کاروں کو ایل او سی پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بھارتی سفارت خانے کو بھی اصل صورتحال دکھائی جائے، تاہم یہ نہیں ہوسکا، ہم نے انہیں دعوت دی لیکن وہ لائن آف کنٹرول کے دورے پر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ملوث ہے تاکہ پاکستان اندرونی مسائل اور خانہ جنگی کا شکار ہوجائے اور اسی میں الجھا رہے، لیکن ہم 27 اکتوبر کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

دور ان سماعت جج راجہ جواد عباس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرانے دھرنا کیسز نمٹتے نہیں نیا دھرنا بھی آ رہا ہے۔ ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی وی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

Related Posts