پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو آؤٹ کرتے ہی شاداب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
شاداب 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 وکٹیں لے چکے ہیں، جو کسی بھی پاکستانی بولر کی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
Elite bowler 🙌@76Shadabkhan is now Pakistan’s leading wicket-taker in T20Is 🥇#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvENG pic.twitter.com/x1iuvJWdFO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2022
اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا، جنہوں نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔