شبنم ظفر کی بڑی کامیابی، خیرپور چیمبر آف کامرس کے لائسنس کی تجدید کروالی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shabnam Zafar succeeds in renewing the license of Khairpur Chamber of Commerce

کراچی :وزارت تجارت کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن نے خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا لائسنس کی تجدید کردی اورگزشتہ روز باضاطبہ طور پر چیمبر کورینیول لائسنس جاری کردیا ہے۔

خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی اور جنرل باڈی کے دونوں ووٹ گزشتہ سال بروقت دستاویزات ایف پی سی سی آئی نہ پہنچنے کے سبب ووٹرلسٹ میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔

خیرپور چیمبر آف کامرس کی سرپرست اعلیٰ اور صدر شبنم ظفر نے اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ایف پی سی سی آئی ،ڈی ٹی ٹی او، یونائٹیڈ بزنس گروپ کے عہدیداران کو بارہا لیٹرز لکھے اوردستاویز میں تاخیر کی وجوہات بیان کیں۔

شبنم ظفر کی کاوشوں کے باوجودخیرپور چیمبر کے ووٹ فیڈریشن کی ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہوسکے جسکا نقصان یو بی جی کے صدارتی امیدوار خالدتواب کو شکست کی صورت میں اٹھانا پڑا تاہم شبنم ظفر کی جدوجہد سے ڈی جی ٹی او نے بالآخر خیرپور چیمبر آف کامرس کا لائسنس رینیول کردیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن معین احمد نے اس سلسلے میں خیرپور چیمبر کے سیکریٹری جنرل کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:حنیف گوہر کی کامیابی حق کی فتح ہے،ایس ایم منیر، افتخار علی ملک

شبنم ظفر نے خیرپور چیمبر کے لائسنس کی تجدید کو خیرپور چیمبر،سندھ کی بزنس کمیونٹی اور یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرکی کامیابی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خیرپور چیمبر کو اسکا جائز مقام دلانے کیلئے جدوجہد کی اور اللہ نے مجھے کامیابی دی ہے۔

علاوہ ازیں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق حلیم،ترجمان یو بی جی گلزارفیروز نے خیرپور چیمبر آف کامرس کے لائسنس کی تجدید پر شبنم ظفر کو مبارکباد پیش کی ہے اور انکی جدوجہد پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Posts