ویکسین لگوانے کے بہانے لے جا کر خاتون کی عزت لوٹ لی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan was found guilty of sexually assaulting a boy

فیصل آباد:ریلوے کالونی کچی آبادی میں ویکسین لگوانے کے بہانے لے جا کر خاتون کو بے آبرو کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی میں مذکورہ علاقہ کے رہائشی راشد منہاس نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جواد علی کیساتھ اس کا تعلق تھا۔

اس نے اپنی بیوی کو کورونا ویکسین لگوانا تھی جواد کیساتھ اپنی بیوی کو عبداللہ پورآبشار کے پاس ویکسی نیشن لگوانے کے لئے بھیجا جس نے بیوی کو گاڑی میں بٹھا لیا۔

ملزم خاتون کو ویکسین لگوانے کے بجائے ریلوے اسٹیشن کی بیک سائیڈ پر کچی آبادی میں لے گیا جہاں پر محمد رضی موجود تھا،الزام علیہان نے اس کی بیوی کے ساتھ زبردستی اسلحہ کے زور جنسی زیادتی کی۔

دوسری جانب ساہیوال میں زاہد ٹاؤن85۔سکس آر میں حاملہ خاتون 30سالہ ماریہ جبار کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماریہ جبار چک138۔نائن ایل سے زاہد ٹاؤن آئی تو ٹوبہ کا امجد علی زبر دستی کا مہمان بن کر گھر میں دا خل ہو ا اورر پسٹل دکھا کر ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں: اسلحہ کے زور پر 30سالہ حاملہ خاتون سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

تاہم پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زبر دستی آبرو ریزی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فرید ٹاؤن پولیس ذرائع کے مطابق ماریہ جبار کی مد عیت میں مقدمہ376 ت پ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts