سینیٹ الیکشن، سیف اللہ ابڑو آؤٹ، فیصل واؤڈا کیخلاف اپیل منظور، نااہلی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Faisal Vawda

کراچی: سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے امیدواروں کی اہلیت پر اعتراضات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات بڑھ گئیں، سیف اللہ ابڑو کے بعد فیصل واؤڈا کا کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہونے کا امکان بڑھ گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قادر خان مندو خیل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اعتراضات اٹھائے تھے۔ آج الیکشن ٹربیونل میں کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس (ر) رشید اے رضوی قادر خان مندوخیل کی جانب سے ٹربیونل میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار قادر مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی نے عدالت میں دلائل دیے کہ وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن، سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مستردہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

جسٹس آغا فیصل نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی آیا ہے؟ اس پر فیصل واوڈا کے وکیل حسنین چوہان پیش ہوئے اور بتایا کہ فی الحال مجھے کیس نہیں دیا گیا ہے۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اعتراضات سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واؤڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کا کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 فروری کووفاقی وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا کی جانب سے بار بار التواء مانگنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس میں ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 5 رکنی بینچ نے فیصل واؤڈا نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔

Related Posts