ایشیا کپ، پاک بھارت میں دوسرا ٹاکرا اتوار کو ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ، پاک بھارت میں دوسرا ٹاکرا اتوار کو ہوگا
ایشیا کپ، پاک بھارت میں دوسرا ٹاکرا اتوار کو ہوگا

 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ روایتی حریف کے درمیان سپر فور مرحلے میں 4 ستمبر کو ٹاکرا ہوگا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا۔ بھارت، افغانستان، سری لنکا اور پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

اپشیا کپ میں ایک اور بڑا مقابلہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کا بھارت کے ساتھ دوسرا ٹاکرا کل ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سپر فور کے پہلے میچ میں  آج شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا۔

قومی ٹیم سات ستمبر کو افغانستان  کیخلاف میچ کھیلے گی۔ 8 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم کا  نو ستمبر کو سری لنکا سے بھی دبئی میں مقابلہ ہوگا۔

ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کے درمیان پچھلے میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلاف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔

Related Posts