کراچی:نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ نے 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کمشنر کراچی کو 200کی جگہ 400 مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی نیبتایا 200افراد نسلہ ٹاور گرانے پر لگائے گئے، کمشنر کراچی 400مزدوروں کو لگائیں اور نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائے۔ یاد رہے 26 نومبر کو نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو چیف جسٹس نے جھاڑ پلادی تھی۔
چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا تھا کہ کب تک عمارت گرانے کا عمل مکمل ہو گا۔
مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور متاثرین کا احتجاج، پولیس کالاٹھی چارج، فائرنگ، متعدد افراد زخمی