مکہ: سعودی عرب کی جانب سے دو سال کے وقفے کے بعد آئندہ ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کی رسم دوبارہ شروع کرے گا۔
اس بات کا اعلان دو نوں مقدس مساجد کے امور کے جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کیا، انہوں نے کہا کہ ایوان صدر جلد ہی اپنی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامے جاری کرنا شروع کر دے گا اور یہ مخصوص شرائط اور طے شدہ معیار کے مطابق ہو گا۔
اعتکاف کی عبادت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 2020 میں رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس مساجد میں معطل کردیا گیا تھا۔
رمضان المبارک کے آخری 10 ایام میں تقریباً 100,000 نمازی دونوں مساجد میں اعتکاف کرتے تھے۔ 2019 میں، ایوان صدر کی جانب سے اعتکاف کے لیے مساجد کی چھتیں الگ الگ شیلف اور سیف کے ساتھ مختص کی تھیں۔
ہر نمازی کو لاکر دیا جاتا ہے جس میں ان کا سامان رکھا جاتا ہے، جس کی چابی نمازی کے پاس ہوتی ہے، سامان میں نمازی کی قالین، تکیہ، ہلکی چادر اور احرام کے کپڑے شامل ہوتے ہیں۔ ایوان صدر نے اعتکاف کا ارادہ رکھنے والے ممکنہ نمازیوں کے لیے رہنما خطوط اور رجسٹریشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی شروع کیا ہے۔
اس مہینے کے شروع میں، سعودی عرب نے زیادہ تر کورونا کے تحت لگائی گئی پابندیاں اٹھا لی تھیں جن میں عوامی مقامات پر سماجی دوری اور حجاج کی آمد میں سہولت کے لیے حفاظتی ٹیکے لگائے جانے والوں کے لیے قرنطینہ شامل ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب، بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سفری پابندیاں ختم