بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان آئندہ ماہ سعودی عرب میں ریاض سیزن کی شاندار تقریب میں شریک ہو کر پرفارمنس کیلئے تیار ہیں۔ سیزن کا آغاز ہوگیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں 10 دسمبر کو نشر کیے جانے والے دبنگ ری لوڈڈ شو میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے جن کے ساتھ آیوش شرما، شلپا شیٹھی، جیکولین فرنانڈس اور دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
اہلِ خانہ کی تردید کے باوجود وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کے چرچے
صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں، عفت عمرنے نیا پنڈورا کھول دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار سلمان خان نے کہا کہ ریاض سیزن کیلئے سعودی دارالحکومت ریاض میں دا۔بنگ شو ہوگا۔ انہوں نے آئندہ ماہ 10 دسمبر کو ہونے والے شو کیلئے ساتھی فنکاروں کو ٹیگ کرکے خوشی کا اظہار کیا۔
Da-Bangg the tour in #Riyadh for the Riyadh season. Excited to see u all there on Dec 10…. @Turki_alalshikh @RiyadhSeason @theJAEvents @patel_jordy #AdilJagmagia @SohailKhan @TheShilpaShetty @Asli_Jacqueline @PDdancing @saieemmanjrekar @GuruOfficial #AayushSharma https://t.co/v7mmPI6Mmv
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 26, 2021