ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج،جلدرہائی متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ایل پی کے سربراہ کی رہائی متوقع، سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج
ٹی ایل پی کے سربراہ کی رہائی متوقع، سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج

لاہور: معروف سیاسی و مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے سربراہ کی رہائی کی تیاریاں جاری ہیں، حکومت نے سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں برس اپریل کے دوران ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے کر تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹی ایل پی کے سربراہ  کی رہائی سے متعلق فیصلہ جلد متوقع

وزیراعظم عمران خان کا سعد رضوی کو کسی صورت رہا نہ کرنیکا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر نکال دیا گیا۔ نام کو فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ سعد رضوی کا نام رواں برس 16 اپریل کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی نے حکومت سے مذاکرات میں فرانسیسی سفارتخانے کی بندش پر اصرار کیا تھا۔

وزیر داخلہ نے 7 روز قبل لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ معاہدے پر دستخط کیے، حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان دستخط ہوئے۔Image

Related Posts