کینسر سے بچاؤ کے لیے سرخ پیاز کا استعمال مفید ہے۔ طبی تحقیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرخ پیاز، ایم ایم نیوز
سرخ پیاز، ایم ایم نیوز

ٹورنٹو: کینیڈا کی یونیورسٹی آف گویلف میں گزشتہ دنوں کی جانے والی  تحقیق  کے دوران کینسر سے بچاؤ کے لیے  پیاز کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دیگر قسموں کے مقابلے میں سرخ رنگ کی پیاز کینسر سے بچاؤ میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پیاز میں موجود کوئسٹن نامی انگریڈئینٹ کینسر اور دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بہت سی دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے اور قوتِ مدافعت میں اضافہ بھی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیاز کا رنگ جتنا گہرا ہوتا ہے، وہ کینسر کے خلاف اتنی ہی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ کینسر کی جن اقسام سے بچاؤ کے لیے سرخ پیاز کا استعمال مفید پایا گیا، ان میں چھاتی، بڑی آنت اور دیگر مختلف قسموں کے کینسر شامل ہیں۔

سرخ رنگ کے علاوہ پیاز کی دیگر اقسام بھی اینٹی آکسیڈنٹس اور کوئسٹن سے بھرپور ہونےکے باعث بے شمار بیماریوں سے تحفظ کا سبب ہیں۔

Related Posts