بے روزگاری میں کمی لائیے، عوام بھکاری نہیں۔رابی پیرزادہ کی وزیر اعظم کے لنگر پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے روزگاری میں کمی لائیے، عوام بھکاری نہیں۔رابی پیرزادہ کی وزیر اعظم کے لنگر پر تنقید
بے روزگاری میں کمی لائیے، عوام بھکاری نہیں۔رابی پیرزادہ کی وزیر اعظم کے لنگر پر تنقید

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سیلانی احساس لنگر پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ آپ کو بے روزگاری میں کمی لانے کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی کیونکہ پاکستان کے عوام بھکاری نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشہور سنگر رابی پیرزادہ نے کہا کہ بھوکے کو روٹی کھلانا ایک بہت اچھا کام ہے لیکن بہتر ہوتا اگر وزیر اعظم عمران خان عوام کو مفت روٹیاں توڑنا نہ سکھاتے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی گھر میں آیا تو داداابا نے 2 سال بات نہیں کی‘ اداکارہ انجم فقیہہ

رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر عمران خان اسی لنگر پر عوام کو نوکریوں پر لگا دیتے تو لوگ محنت کرکے کھانا سیکھ سکتے تھے۔ وزیر اعظم پاکستان کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ عوام کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے۔ 

یاد رہے کہ  دو روز  قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ تبدیلی اُس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے اور انہیں بھی قومی دھارے میں لائیں گے جبکہ تبدیلی ایک دم سے کبھی نہیں آتی، بلکہ آہستہ آہستہ آتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ صبر کا مظاہرہ نہیں کرتے اور 13 ماہ کے بعد پوچھتے ہیں کہ نیا پاکستان کہاں ہے۔ ہماری  پوری کوشش ہے کہ ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ رہے۔ لوگ بھوکے سوتے ہیں تو اس سے ریاست میں بے برکتی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم کمزور طبقے کی مدد کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان

Related Posts