پی ایس ایل 5ڈرافٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلا کھلاڑی منتخب کریگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Super League
پی ایس ایل 5ڈرافٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلا کھلاڑی منتخب کریگی

لاہور:پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں پہلے رانڈ کا پک آرڈر تیار کرنے کے لیے تقریب قذافی سٹیڈیم میں ہوئی۔

فرنچائز ٹیموں کے نمائندے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان شریک ہوئے۔سٹریٹ کرکٹ میں اختیار کئے جانے والے روایتی طریقہ کار کی مدد سے بیٹ کو مٹی پر تحریر شدہ نمبروں پر رکھ کر باریاں لگائی گئیں۔

نمبرز چیئرمین پی سی بی نے لکھے بیٹ چیف ایگزیکٹو نے رکھا، سب فرنچائزز نے باری باری بیٹ کے نیچے چھپے نمبروں پر اپنے لوگو رکھے۔

مزید پڑھیں : پی سی بی کاڈومیسٹک سیزن کے لیے 6کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کااعلان

سب سے پہلے کھلاڑی منتخب کرنے کا حق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوا، دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز، تیسرے نمبر پر ملتان سلطانز کرکٹرز کو منتخب کرسکیں گے۔

دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، 2017کی چمیپئن پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز چھٹے نمبر پر پلیئرز منتخب کریں گے۔ڈرافٹ کا عمل 6اور 7دسمبر کو مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 5واں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا اور اس مقصد کے لیے پی سی بی کی جانب سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کے میچز20 فروری 2020 سے شروع ہوکر22مارچ2020تک جاری رہیں گے ۔

Related Posts