کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کوئٹہ: سریاب روڈ پر دہشت گردوں کی جانب سے پولیس وین پر کئے گئے دھماکے کا مقدمہ کاوئنٹر ٹیرازم ڈپیارٹمنٹ میں سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں خوش قسمتی سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا، سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوزیو کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 13 اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ دھماکے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکا،1پولیس اہلکار شہید،16شدید زخمی

لیاقت شاہوانی ترجمان بلوچستان حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے بلوچستان یونیورسٹی گیٹ پر سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts