پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر تحریک انصاف کے حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرحامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پارٹی رکن اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حامد خان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا اور ان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔

حامد خان پر جھوٹے بیانات کے ذریعے پارٹی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ حامد خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں پارٹی اور چیئر مین سے متعلق من گھڑٹ بیانات دئیے۔

مزید پڑھیں :میئرکراچی نے چیئرمین بلدیہ شرقی کے ہمراہ مشعل جلا کر منی اولمپکس کاافتتاح کردیا

حامد خان کے بیانات سے پارٹی ممبران اور ورکرز کو ٹھیس پہنچی، پارٹی چئیرمین پر الزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی۔

پی ٹی آئی نے حامد خان سے 7 دن میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا جب کہ حتمی فیصلے تک حامد خان کو میڈیا میں پارٹی مخالف بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

Related Posts