بحریہ ٹاؤن کے باہر قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، متعدد گاڑیاں نذرآتش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بحریہ ٹاؤن کے باہر قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، متعدد گاڑیاں نذرآتش
بحریہ ٹاؤن کے باہر قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، متعدد گاڑیاں نذرآتش

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپر ہائے وے پر قائم بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف سندھ قوم پرستوں جماعتوں نے مظاہرہ کیا ہے۔

سندھ کی قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کا بحریہ ٹاؤن کراچی کے باہر دھرنا ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوچکا ہے۔  مشتعل مظاہرین نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں متعدد گاڑیوں ، اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ لوگوں کی نجی املاک کو نذرآتش بھی کیا گیا ہے۔

قوم پرست جماعتوں کے قائدین کا کہنا ہے کہ  ہمارا احتجاج پرامن تھا تاہم مظاہرین میں موجود  کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے املاک کو نقصان پہچایاگیا۔

قائدین کا کہنا ہے کہ ہمارا اور ہمارے کارکنان کا ان شرپسند عناصر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جبکہ سندھ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 20 سے 25 ہزار مظاہرین اس احتجاجی مظاہرے میں موجود تھے۔ بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دروازے کے باہر کنٹینرز لگا کر رستے کو بند کردیا گیا تھا۔ شرپسند عناصر کنٹینرز کا پھلانگ کر بحریہ ٹاؤن کے اندر داخل ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔ مظاہرین کو بحریہ ٹاؤن کے داخلی دروازے سے باہر نکال کر منتشر کردیا گیا ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ سندھ قوم پرست جماعتوں کے کارکنان اور قائدین نے سپر ہائے وے پر واقع بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دروازے کے سامنے دھرنے کا اعلان کا کیا تھا جس میں دیگر سیاسی جماعتوں اور علاقائی تنظیموں کے کارکنان بھی شریک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :نوازشریف گولی دینے میں کامیاب ہوئے عمران خان کو دکھ ہے، شیخ رشید

Related Posts