مہنگائی نے انسانی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیا ہے، شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی نے انسانی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیا ہے، شازیہ مری
مہنگائی نے انسانی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیا ہے، شازیہ مری

کراچی : مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے انسانی زندگی کو مشکلات کا شکار کردیا ہے اورغریب کیلئے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل بن گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چاول گھی اور دالوں کی قیمتیں غریب کی خریداری سے باہر ہیں۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ 

شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت میں غریب کے لیے شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کے مرض کی ادویات خرید کرنے کی سکت نہیں اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگاری کا عذاب جھیل رہے ہیں جبکہ عمران خان خیراتی اداروں کے لنگر خانہ پر اپنی تصویر لگاکر خوش ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو لنگر کھانے کا راستہ دکھانے کی بجائے روزگار دیا جائے، عوام کو روزگار دینے کا منشور صرف بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

Related Posts