پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلا رہی ہے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلا رہی ہے، حلیم عادل شیخ
پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلا رہی ہے، حلیم عادل شیخ

لاڑکانہ:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استحکام پاکستان کے لئے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن و شہریوں نے شرکت کی،ریلی انصاف ہاؤس لاڑکانہ سے جناح گراؤنڈ تک نکالی گئی۔

پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ۔ رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو سیف اللہ ابڑو، پی ٹی آئی ضلع لاڑکانہ کے صدر سمیع اللہ ابڑو،علی میرجت، سید طاہر شاہ محمد علی ھکڑو، علی خان تنیو سمیت دیگر قائدین نے ریلی کی قیادت کی ریلی میں پی ٹی آئی لیڈیز ونگ سمیت خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء سے حلیم عادل شیخ نے جناح گراؤنڈ پر خطاب کرتے ہوئے کہا سب سے زیادہ کرپشن لاڑکانہ میں کی گئی ہے۔ بلاول لاڑکانہ سے ایم این اے ہیں عوام کو صاف پانی تک نہیں ملتا۔ آج شہید رانی زندہ ہوتی تو یہ حال شہر لاڑکانہ کا نہ ہوتا۔ کچھ ملک دشمن عناصر سندھ کی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

سندھ کی عوام محب وطن پاکستانی ہے گمراہ ہونے نہیں دیں گے۔ پی پی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے،عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ پ پ زرداریوں کی پارٹی بن چکی ہے عوام پر ظلم کیا جارہا ہے۔ پولیس آرڈر 2019کے بعد پولیس کو گھر کی باندی بنا دیا گیا ہے۔

آج محترمہ زندہ ہوتی تو پولیس افسر اصغر مغیری پر یوں حملہ نہیں ہوتا۔ پی پی کی حکومت میں سندھ سے قانون کی بالادستی ختم ہوچکی۔ پی پی کے غنڈے تھانے چلا رہے ہیں عوام کو انصاف نہیں ملتا۔ مودی کے یار سندھ میں لسانیت پھیلانا چاہتے ہیں۔ عوام ان غداروں کو پہچانے سندھ کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ ہے۔

عمران خان نے کبھی سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ کرونا وبا میں سندھ کی عوام کو ساٹھ ارب روپے دیئے گئے۔ لاڑکانہ کے شہریوں کو دو ارب پچاس کروڑ دیئے گئے۔ سندھ کی عوام کو حقوق دلانے نکلے ہیں۔ استحکام پاکستان کے لئے پاکستان زندہ آباد ریلی لاڑکانہ سے نکالی گئی ہے۔ کچھ لوگ غلط فہمی میں تھے کہ لاڑکانہ بھٹو کا شہر ہے۔

لاڑکانہ بھٹو کا شہر تھا لیکن اب زرداریوں نے لاڑکانہ کو تباہ کر دیا۔ لاڑکانہ کے شہریوں کو ایڈز لگوا دی، دوائیاں بکوا دی گئی۔ پینے کو پانی نہیں ملتا ہر لاڑکانہ میں ہر برائی کی سرپرستی پی پی کے لوگ کر رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا آج اس ریلی میں ہزاروں محب وطن شہری موجود ہیں، سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے،عمران خان زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد، پی پی سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلانا چاہتی ہے۔

خفیہ ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہے۔ انٹی اسٹیٹ لوگوں سے ریلیاں نکوا رہی ہے، سندھ وہ صوبہ ہے جس میں پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی تھی، آج بھی سندھ کی 6 کروڑ عوام محبت وطن پاکستانی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے اور رہے گی، پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلا رہی ہے بلاول زرداری سندھ کی عوام کے حقوق کے لئے تحریک چلائیں زرداری نے جو کرپشن کی اس کی سزا ضرور ملے گی۔

Related Posts