گلگت بلتستان میں پولنگ شروع، جیت کس کی ہوگی؟ عوام آج فیصلہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان میں پولنگ شروع، جیت کس کی ہوگی؟ عوام آج فیصلہ کریں گے
گلگت بلتستان میں پولنگ شروع، جیت کس کی ہوگی؟ عوام آج فیصلہ کریں گے

 گلگت بلتستان کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا، جیت کس کا مقدر بنے گی، عوام اس کا فیصلہ آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں عوام کی اکثریت تحریکِ انصاف کے حق میں نظر آتی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کسی وقت بھی بازی پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھنے والی سیاسی جماعتیں ہیں، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عوام اپنا حقِ رائے دہی کس کے حق میں استعمال کرتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے کل 23 حلقوں میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 997 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 75 ہے۔ مردوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 375ہے۔آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 

خواتین کے پولنگ اسٹیشنز گلگت بلتستان میں کل 371 ہیں جبکہ 353 ایسے پولنگ اسٹیشنز بھی ہیں جہاں مرد حضرات اور خواتین دونوں ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ کل پولنگ اسٹیشنز 1 ہزار 186 ہیں۔

ووٹرز کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی انتظامات بھی سخت ہیں۔ 1 ہزار 161 پولنگ اسٹیشنز میں سے 311 حساس جبکہ 418 انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ الیکشن کی سیکیورٹی پر 13 ہزار 500 کے لگ بھگ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے عوام وزیرِ اعظم کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل

Related Posts