جے یو ا ٓئی (ف) کے 2 علماءکو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JUI F leaders
جے یو ا ٓئی (ف) کے 2 علماءکو اسلام آباد سے گرفتار کرلیاگیا

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دو علماء کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کرکے تھانہ شمس کالونی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے الزام لگایا ہےکہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں اور وہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان چلاناکرکٹ میچ نہیں ،عوام نااہل حکومت کوگھربھیجناچاہتےہیں، بلاول بھٹو

پولیس کے پہنچنے پر دیگر افراد فرار ہوگئے تاہم مندرجہ بالا دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے بینرز اور سیڑھی بھی برآمد کی گئی، تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزید چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے لانڈھی کےعہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں صابر اشرفی، حنیف اور سلیم نامی عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

Related Posts