ن لیگ کا سپریم کورٹ سے پنجاب کی صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کا سپریم کورٹ سے پنجاب کی صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
ن لیگ کا سپریم کورٹ سے پنجاب کی صورتحال پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پنجاب کی موجودہ صورتحال پر ازخود نوٹس لے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں کسی کی انا اور ضد میں توڑنے کی بات کی جارہی ہے جبکہ اسمبلیاں آئینی ادارے ہیں اور ان کے ساتھ مذاق نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا اسمبلیوں کو عمران خان کی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، اگر ان کے پاس بندے پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں، ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں اس لیے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا لیکن یہ آئے روز رخنہ ڈال رہے ہیں اور سازش کررہے ہیں، پی ڈی ایم نے سیاسی مفادات کے خلاف اور قومی مفادات کے حق میں فیصلے کیے، عمران خان ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا میں مبتلا

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے، عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لیکر پنجاب کو معاشی عدم استحکام سے بچائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے بلکہ الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور امیدواروں کو حلقہ وار تیار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ روز عدالتی فیصلے میں انصاف نہیں کیا گیا، عدالتی فیصلے میں نقائص ہیں، ہمارے قانونی ماہرین فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں جانے کے لیے مختلف آپشنز کا جائزہ رہے ہیں۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا اسمبلیاں تحلیل کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے، 6، 7 ماہ میں الیکشن ہیں عمران خان کیوں ڈرٹی گیم کھیلنا چاہتے ہیں، جوڑ توڑ کا کھیل ڈرٹی پالیٹکس ہے جو ہم نہیں کھیلنا چاہتے، عمران خان وہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں تو سیاسی جماعتیں ماضی میں کھیلتی رہی ہں۔

Related Posts