وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک اسٹارخاتون کی ویڈیو،وزیراعظم ہاؤس کانوٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hareem shah
وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک اسٹارخاتون کی ویڈیو،وزیراعظم ہاؤس کانوٹس

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وزرارت خارجہ میں ویڈیوپر تنازع اٹھ کھڑ ا ہوا، وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا، دفترخارجہ میں اعلیٰ سطح کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روزسے ٹوئٹرپرحریم شاہ کی تازہ ترین ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دفتر خارجہ کے کانفرنس روم میں چہل پہل کر رہی ہیں اور وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھتی ہیں۔

غیر متعلقہ خاتون کو کمیٹی روم تک پہنچنے کی اجازت کس نےنہیں دی ؟ انہیں کیوں نہیں روکا گیا ؟ اتنی حساس جگہ پر جہاں ملک کیلئے اہم فیصلے ہوتے ہیں، اس لاپرواہی کا ذمہ دار کون ہے ؟ دیدہ دلیری کی اس حرکت نے سیکورٹی پر بھی کئی سوال کھڑے کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم میکر نے انٹرنیشنل فیسٹیول میں بہترین رائٹر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

ویڈیومیں دفتر خارجہ کی عمارت کا میٹنگ روم دیکھاجاسکتا ہےجوکہ مکمل طورپرخالی ہے تاہم کسی عام انسان کے میٹنگ روم میں داخلے اور آزادانہ گھومنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں اور عمارت کی سیکیورٹی پر تنقید کررہے ہیں۔

عوام کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں جہاں عام آدمی داخل نہیں ہو سکتا، حریم شاہ کو کھلےعام ویڈیو بنانےکی اجازت کس نے دی؟

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلی حکام نے نوٹس لےکر متعلقہ افراد سے تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری جانب حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کافی دن پہلے بنائی گئی تھی جو بعد میں وائرل ہوئی۔ حالانکہ یہ ویڈیو حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 16 گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئی ہے۔

Related Posts