وزیر اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب آج کریں گے
وزیر اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (ایچ ایل پی ایف) سے خطاب آج کریں گے جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور کورونا کے متعلق گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم سے خطاب کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش معاشی چیلنجز کے متعلق پاکستان کا ویژن عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔

 اقوامِ متحدہ کے فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم معاشی پیشرفت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے انسانی زندگی کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالیں گے اور تمام تر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے مجوزہ حل پر بھی گفتگو کریں گے۔

رواں برس اقوامِ متحدہ کی معاشی و سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے اعلیٰ سطحی فورم کی سربراہی نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کے مستقل نمائندے منیر اکرم کررہے ہیں جو پاکستان کا ایک اہم اعزاز ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان مختلف بین الاقوامی فورمز پر باقاعدگی سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور کورونا وائرس کی عالمی وباء جیسے بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کرچکے ہیں جن کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور و خوض اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر عمارت کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

Related Posts