وزیر اعظم کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ
وزیر اعظم کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے محنت کش ماہی گیروں کے مطالبات کو جائز تسلیم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ

 حکومت نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ارشد محمود کو برطرف کردیا

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرالرز جو غیر قانونی ماہی گیری میں ملوث ہوں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کرونگا۔ 

بلوچستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہر گوادر میں ماہی گیر گزشتہ کئی روز سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک چلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمان کی زیر قیادت مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائی کی جائے۔ محنت کش ماہی گیروں کا احتجاج کام آگیا۔ وزیر اعظم نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

گوادر کے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گوادر کے 3 بڑے مسائل ٹرالنگ، سرحد سے تجارت اور وہ کشتیاں یا گاڑیاں ہیں جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بند کردیا۔

مقامی افراد کے مطابق ٹرالنگ پر حکومت نے سمندر میں 12 ناٹیکل میل تک پابندی عائد کررکھی ہے۔ سرحد سے تجارت ٹوکن سسٹم پر چلتی تھی جو بند کردی گئی۔

جن لوگوں کی گاڑیاں یا کشتیاں پکڑی گئی ہیں، انہیں گوادر میں سخت معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ لوگ سرحد سے تجارت نہیں کرسکتے اور ٹرالرز غیر قانونی ماہی گیری کرتے ہیں۔

عوام کی بڑی تعداد بلوچستان حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ہمارے مسائل حل کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ 

Related Posts