ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ دینے پرحیرت ہے۔وزیرِاعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ دینے پرحیرت ہے۔وزیرِاعظم
ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ دینے پرحیرت ہے۔وزیرِاعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی صدر کے اقدام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے پر حیرت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن نے امریکا میں منعقد ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو شرکت کیلئے دعوت نامہ ارسال نہیں کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کی طرف گامزن ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے اقدام پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 2021ء کی کانفرنس میں ترجیحات کا تعین کرچکے ہیں۔ اگر عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو غور کرے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے پر حیرت ہے۔ ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پہلے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے 40 سربراہانِ مملکت کو ماحولیاتی سمٹ میں ورچؤل شرکت کی دعوت دے دی جو 22 سے 23 اپریل تک منعقد ہوگی لیکن حیرت انگیز طور پر وزیرِ اعظم  پاکستان عمران خان کو نظر انداز کردیا گیا۔

 پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں سے ایک اہم ملک سمجھا جاتا ہے، تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ماحولیاتی سمٹ میں ورچؤل شرکت کی دعوت نہیں دی۔ ماحولیات کیلئے صدارتی سفارتکار جان کیری کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی سمٹ ایک اہم سنگِ میل ہے۔

مزید پڑھیں: 40سربراہانِ مملکت کوماحولیاتی سمٹ میں شرکت کی دعوت، پاکستان نظرانداز

Related Posts