اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے،وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاہےکہ مذہب کی آڑ میں تشدد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے،اس موقع پر شہری ملک عدنان کو تعریفی اسناد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے۔

وزیراعظم نےکہااب جو دین کواستعمال کرکے کسی پر ظلم کیا کرےگاہم اسے نہیں چھوڑیں گے،سیالکوٹ واقعےکے پوری قوم نےفیصلہ کیاہے اب آگے ایساکوئی کام نہیں ہوگا،انہوں نےکہاکہ آخریہ کونسا انصاف کہ کسی پر الزام لگاکرخودہی جج بن کرفیصلہ کرکےاسےقتل کردیاجائے۔

وزیراعظم نے ملک عدنان کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہاکہ انہیں دیکھیں یہ اکیلےان حیوانو ں کےسامنے ڈھال بن کرکھڑےہوئےاور اپنی طرف سے مقتول مینجر کوبچانےکی پرممکن کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان نےمزیدکہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ مقتول پریانتھا کیلئےایک لاکھ ڈالرزاکھٹےکیےگئے جبکہ ان کی تنخواہ ہر ماہ دی جائے گی،عمران خان نے ملک عدنان کو پورے ملک کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک عدنان کو 23 مارچ کی تقریب میں تمغہ شجاعت بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں جلائے جانیوالے پریانتھا کمارا کے مسیحی ہونے کی تصدیق ہوگئی

یادرہےکہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ کی فیکٹری میں غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر اسےقتل کردیاتھا۔

Related Posts