وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اور سرکاری ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan-Chairs-Meeting
وزیراعظم کا ملک میں ہائیڈروپاور منصوبوں کے قیام میں پیش رفت پر اظہار اطمینان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سرکاری و پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس کے دوران ملکی معاملات پر بیانیے کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

آج سہ پہر 3 بجے ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان حکومت اور تحریکِ انصاف کے نمائندوں کو ملک کی موجودہ صورتحال پر حکومت کے نقطۂ نظر سے آگاہ کریں گے۔

پارٹی ترجمان وزیر اعظم عمران خان کو اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 29 نومبر کو حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا جس کے دوران آرمی چیف توسیع کیس معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دارالحکومت اسلام آباد کے وزیر اعظم ہاؤس میں تمام پارٹی ترجمانوں کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ ترجمان اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی نمائندہ ترجمانوں کو سپریم کورٹ فیصلے پر آگاہی دی۔ 

مزید پڑھیں:  آرمی چیف توسیع پرحکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب 

یاد رہے کہ   پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پی آئی سی واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز  ہونے والے کور کمیٹی کااجلاس میں بعض ارکان نے انتظامیہ کی جانب سے ایکشن میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم بعض ارکان نے کہاکہ انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تو نقصان کم ہوتا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی سی واقعے میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

Related Posts